لاہور…..پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ اجلاس میں بگ تھری کے خلاف سخت موقف اپنائے گا۔ پاک بھارت باہمی سیریز نہ ہونے پر بھی آواز بلند کی جا ئے گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ سمجھتا ہے کہ بگ تھری کے حمایت کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ سب سے بڑا فائدہ پاک بھارت سیریز کا تھا جس کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا ۔آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر بھی بگ تھری کی مخالفت کر چکے ہیں ۔چیئرمین شہریار خان نے بھی بگ تھری کو جمہوری قرار نہیں دیا اور عندیہ دیا تھا کہ وہ آئی سی سی کے اجلاس میں اس بار بات کریں گے۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاسوں میں سخت موقف اپنائے گا ۔۔ اس کے ساتھ ایم او یو کے باوجود پاک بھارت باہمی سیریز کے نہ ہونےپر بھی آواز بلند کی جا ئے گی اور آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر مثبت پیش رفت نہ ہو ئی تو مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جا ئے گا ۔