counter easy hit

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سنٹرل کنٹریکٹ کی دھجیاں اڑا دیں

Pakistan Cricket Board bomb exploded central contracts

Pakistan Cricket Board bomb exploded central contracts

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سنٹریل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے۔

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا سنٹریل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوہرا معیار سامنے آ گیا ہے۔ قومی کھلاڑی حارث سہیل نے 17 ماہ پہلے انٹرنیشنل میچ کھیلا لیکن بورڈ نے نوجوان کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ میں جگہ دی۔ حارث سہیل کو جہاں کھلائے بغیر سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا، وہیں ان کا بہتر علاج نہیں کرایا جا رہا۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے بیرون ملک علاج پر 70 لاکھ روپے کا خرچ کیا گیا۔

ادھر احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل کی پلاٹینیم کیٹگری میں شامل کرنے والے بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈی کیٹگری سے نوازا۔ ایک ہی کھلاڑی کے حوالے سے ایک ہی بورڈ نے الگ سلوک اپنایا۔ ایک ہفتہ پہلے قومی اے ٹیم کے کپتان بننے والے فواد عالم سنٹرل کنٹریکٹ کی لسٹ سے غائب نظر آئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website