ڈھاکا……..پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت سے مقابلے کی تیاری تو خوب کی لیکن اسٹیڈیم سے واپس آتے ہوئے ٹیم کی بس خراب ہو گئی ،کھلاڑی پندرہ بیس منٹ تک اگلی بس کا انتظار کرتے رہے۔
فتح اللہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھرپور ٹریننگ کی لیکن جب ٹیم نے واپسی کا سفر شروع کیا تو کچھ ہی دورچل کے بس خراب ہو گئی ، اس دوران کھلاڑیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، پندرہ سے بیس منٹ انتظار کے بعد دوسری گاڑی آئی جس پر سوار ہو کر ٹیم ہوٹل پہنچی۔ اس سے پہلے اسٹیڈیم میں جب شاہد آفریدی اپنے دیگر ساتھیوں کا انتظار کر رہے تھے تو انہوں نے وقت گزارنے کےلیے انڈین فلم بینگ بینگ دیکھی،ساتھی میوزک پر جھومتے بھی رہے۔