لاہور……پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان کی سیکیورٹی کامعاملہ حل ہوگیا ہے، ٹیم آج رات بھارت جائے گی، کل تک ٹیم کولکتا پہنچ جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ سارو گنگولی اور ممتا بینرجی پاکستانی ٹیم کے استقبال کے لیے تیار ہیں،بھارت روانگی میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم پہلا وارم اپ میچ نہیں کھیل پائے گی،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پریکٹس میچ اتوار کو ہو گا۔پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا وہ صدربی سی سی آئی ششانک منوہرکوپاکستانی ٹیم کی روانگی سےمتعلق آگاہ کردیں گے، انہوں نے کھلاڑیوں سےپوچھااگروہ نہیں جاناچاہتےتوبتادیں، سب لڑکوں نےکہاکہ ہم بھارت جاناچاہتےہیں۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے مزید کہا کہ ٹیم کی حتمی روانگی کی منظوری وزیراعظم نے ہی دینی ہے اور وزیراعظم ہوائی جہاز میں ہیں۔