counter easy hit

قومی کرکٹر محمد نواز مداحوں سے معافی کے طلبگار

لاہور: اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش پر تاخیر سے حکام کو آگاہ کرنے پر سزا پانے والے کرکٹر محمد نواز نے اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔

Pakistan cricketer Mohammad Nawaz seek forgiveness from fans

Pakistan cricketer Mohammad Nawaz seek forgiveness from fans

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد نواز نے اپنا پیغام میں کہا کہ ”میں نے پی سی بی حکام کو اسپاٹ فکسنگ کیلیے رابطہ کی اطلاع تاخیر سے کرنے کی غلطی کی، میں نے پیش کش کو مسترد کر دیا تھا اور اخلاقی طور پر کچھ برا نہیں کیا۔“ امید کرتا ہوں کے میرے مداح میری اس غلطی پر مجھے معاف کر دیں گے، ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے میرے ملک کی عزت پر حرف آئے۔

پی سی بی حکام نے تاخیر سے اطلاع کرنے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے محمد نواز کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی جب کہ انہیں 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ پابندی کے دوران انہیں اینٹی کرپشن پروگرام کا حصہ بھی بننا ہو گا، رویہ بہتر رہنے پر ایک ماہ بعد کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہو گی۔

واضح رہے کہ محمد نواز کو دسمبر میں دورہ آسٹریلیا کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی جس کے بارے میں انہوں نے حکام کو پی ایس ایل کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے کہنے پر حکام کو آگاہ کیا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے مطابق آل راﺅنڈر سے کسی بکی نے نہیں بلکہ ناصر جمشید نے رابطہ کیا تھا۔

View image on Twitter

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website