پیرس (نیوز ڈیسک) سفارتخانہ پاکستان فرانس کی جانب سے یوم پاکستان میلہ کا رنگا رنگ انعقاد کیا گیا۔ جس میں سفیر پاکستان جناب معین الحق نے اپنے عملے کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب پیرس کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ ،تقریب میں فرانسیسی،،چائنیز،،برٹش،، اور دیگر ممالک کے اعلی عہدیداران کی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت، مہمانوں کیتواضع پاکستانی روایتی کھانوں سے کی گئی ۔ جس میں خصوصی طور پر حلیم ، گولگپے اور دہی بھلے اور انواع اقسام کی سویٹ ڈشز سے کی گئ۔
یورپی ممالک کے مندوبین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی اور سفارتخانہ پاکستان کی زبردست کاوش کو سراہا۔ تقریب کے دوران بچوں ، بڑوں، بزرگوں خواتین سب نے باہمی میل جول کی اس کاوش کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سفیر پاکستان جناب معین الحق کی تعریف کی۔