ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان میڈیا ویانا کی رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلہ میں جامع مسجد صوفیا میونخ میں 3 اپریل کی شام ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد جامع مسجد صوفیا میونخ جرمن کے سرپرست اعلیٰ خوشخال خان کی زیر صدارت کیا گیا جس میں میونخ کے گردونواح سے کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گی ۔تقریب کے آخر میں مولانا محمد اشرف قادری نے اُمت مسلمہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کیلیے خصوصی اجتمائی دعاکرائی۔
تقریب کے احتتام پر حاضرین کو طعام پیش کیا گیا ۔ خوشخال خان نے آخر میں تمام حاضرین کا یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔