آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد کی گئی ہے۔
Pakistan Day: Guard change command ceremony at the Iqbal Shrine
تقریب کے مہمان خصو صی پاک فضائیہ کے ایئر کمو ڈور سلمان محبوب ہیں۔ پنجاب رینجرز کے جوانوں نے مزار اقبال پر سلامی دی ہے۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔