لاہور (جیوڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یوم پاکستان پر لاہور میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی بیس کمانڈر ایئر کموڈور حامد فراز تھے۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر مزار اقبال اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
اس موقع پر مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چارد بھی چڑھائی گئی جب کہ مزار کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے کے سپرد کی گئیں۔ اس سے قبل پاک رینجرز کا دستہ مزار پر سیکیورٹی کی خدمات انجام دے رہا تھا۔