counter easy hit

 ملٹی کلچرل اینڈ سپورٹس ایسوسی ایشن آف سارسل  کی طرف سے یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد، قونصلر عدیل کھوکھرسمیت اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپور شرکت

ملٹی کلچرل اینڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد، قونصلر عدیل کھوکھرسمیت اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپور شرکت
پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس بھر کے شہروں میں یوم پاکستان کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بڑی تقریب ملٹی کلچرل اینڈ سپورٹس ایسوسی ایشن آف سارسل کے عہدیداروں عمیر بیگ اور قدیر چوہدری کی طرف سے پیرس کے نواحی علاقہ ویلئر لابیل بلدیہ کے ہال میں منعقدہ کی گئی۔    یوم پاکستان کی شاندار تقریب میں سفارتخانہ کے قونصلر عدیل کھوکھر مہمان خصوصی تھے ۔ جہاں پاکستانی و فرانسیسی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
سفارت خانہ کے سینئر قونصلیٹ عدیل کھوکھر مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے خوابوں کی تعبیر ہے۔پاکستان دنیا کے نقشے پر وقوع پذیر ہوا اس کے  حصول کےلئے برصغیر کے مسلمانوں نے بھاری قربانیوں کے علاوہ لاکھوں خاندانوں آباواجداد کے گھروں کو چھوڑ دیا۔ اس موقع پر دیگر شرکا نے بھی یوم پاکستان کے حوالے سے روشنی ڈالی بچوں نے ملی نغموں کے ذریعے صوبائی ثقافتوں کے رنگ پیش کیے۔

ملٹی کلچرل اینڈ سپورٹس ایسوسی ایشن آف سارسل کے عہدیداروں اور تقریب کے منتظمین عمیر بیگ اور چوہدری قدیر کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہےکہ ویلئر لابیل میں پاکستانی فیمیلیز کیلئے پروگرام کئے جائیں تاکہ وہ دیار غیر میں اپنی تہزیب اور ثقافت کے رنگوں سے لطف اندوز ہوسکیں اور نئی نسل کو پاکستان کے قومی دنوں کی اہمیت سے آگاہی حاصل ہو۔
میڈ م طاہرہ سحر اور شازیہ چوہدری کا خصوصی شکریہ ادا کرناچاہتےہیں جنہوں نے تقریب میں بچوں كو پرفارم كرنے كیلیے خصوصی طور پر تیار كیا۔ جنہوں نے تاریخ پاكستان پر مبنی ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش كر كے تقریب كو چار چاند لگا دیے۔ یوم پاکستان کی اس تقریب میں سفارتخانہ پاکستان فرانس کے افسران ، مقامی مئیر ، اور کمیونٹی راہنماؤں نے خواتین اور بچوں سمیت شرکت كی۔
Pakistan, Day, organized, at, Paris, by, Designated, members, of, Pak-France, Association, Umair Baig and, Ch Qadeer

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website