counter easy hit

پاکستان کا ایران سے خوردنی اشیا اور تیل کی درآمد شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان نے ایران سے خوردنی اشیا اور تیل کی درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ کے حکم نامے کے تحت سرحد ہفتے میں 3 روز کھلے گی، روزانہ 20 ٹرالرز پر مشتمل خوردنی اشیا اور400 پک اپ تیل درآمد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے ایران سے خوردنی اشیا اور تیل کی درآمد شروع کرنےکافیصلہ کرلیا ، لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کجھوروں سے لدے 20 ٹریلرز ایران سے تفتان سرحد پہنچ گئے۔ وزارت داخلہ کے حکم نامے کے تحت سرحد ہفتے میں 3روزکھلے گی، سرحد کھولنے کا مقصد سرحدی اضلاع کے لوگوں کی ضروریات پوری کرنا ہے، چاغی، واشک، پنجگور، تربت اور گوادر سے خوردنی اشیا کی درآمد ہوگی جبکہ روزانہ 20 ٹرالرز پر مشتمل خوردنی اشیا اور400 پک اپ تیل درآمد کی جائے گی اور اس دوران تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے تحت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں 13 مارچ سے بند کر دی گئی تھیں جس کے باعث ایران سے ملحقہ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر پچاس روپے تک کا اضافہ ہوا جبکہ خشک خوراک کی قیمتیں بھی دوگنا ہوگئیں۔ وفاقی وزارت داخلہ کے نوٹی فیکیشن کے مطابق 21 اپریل کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران سرحد 21 اور 27 اپریل سے دو مرحلوں میں جزوی طور پر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کیچ میں مند ردیگ، گوادر میں گبد رمدان، چاغی میں تفتان میرجاوہ، واشک میں ماشکیل اور ضلع پنجگور میں چیدگی سرحد ہفتے میں صرف تین دن پیر، بدھ اور ہفتے کے روز صبح آٹھ سے شام چار بجے تک کھلے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website