آرمی چیف پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک مصرانٹرنیشنل اسکواش سیریز مصحف علی میر اسکواش کمپلیکس میں ہوئی جبکہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ آرمی چیف نے پاک مصر انٹرنیشنل اسکواش سیریز کا فائنل میچ دیکھا جب کہ سیریز کے آخری روز 2 میچ کھلیے گئے جن میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مصری کھلاڑیوں کو شکست دی تاہم سیریز 3-2 سے مصر کے نام رہی، پہلا مقابلہ اسرار احمد اور مصرکے عبدالغر جبکہ دوسرا میچ عبدالگوار اور فرحان محبوب کے درمیان منعقد ہوا، یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی روز مصر کے کھلاڑی چھائے رہے اور انھوں نے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے انٹرنیشنل سیریز کیلیے انتہائی شاندار انتظامات کیے ہیں، حالیہ ایونٹ میں شریک مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، اس سے قبل ورلڈ فائیو اسکواش سیریز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مہمان کھلاڑیوں کیخلاف فتح سمیٹی تھی۔ دوسری جانب پاکستان اسکواش فیڈریشن (پی ایس اے)کے نائب صدر قمر زمان نے کہا ہے کہ کامیاب سیریز کے بعد ملک میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن(پی ایس اے) مقابلوں کی دوبارہ بحالی کے امکا نات روشن ہوگئے،عالمی سیکیورٹی نمائندہ پاکستان کے دورے پر آیا تھا اور وہ سیکیورٹی صورتحال سے مطمئن ہوکر گیا ہے، پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان اسکواش سیریز قومی کھلاڑیوں کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔
قمر زمان نے بتایا کہ عالمی سیکیورٹی نمائندہ صورتحال سے مطمئن ہوکر گیا ہے اور وہ اس حوالے بین الاقومی حکام کوآگاہ کرینگے، پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسلہ نہیں اور پاکستان کھیلوں کے لئے ساز گار ملک ہے، پاکستان میں پی ایس اے کے مقابلے بہت جلد بخال ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے ان کی کھیل میں بہتری اور نکھار آئے گا۔قمر زمان نے کہا کہ ملک میں سکواش کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی نامور کھلاڑیوں کو سخت ٹریننگ کرنا ہوگی۔