ویانا (محمد اکرم باجوہ) 50ویں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر حاجی غلام اظہر اور عامر صدیق ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ویانا 4 ڈسٹر کٹ میں کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مذہبی، رفاہی، سم اجی، سیاسی اور صحافی اور تاجر برادری نے شرکت کی اور اپنے پیارئے ملک پاکستان کی پاک فوج اور اُن کے شہدا کو اخراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے پاکستان کے موجودہ حالات اور پاک فوج کی قربانیوں کو اُجاگرکیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اُن پاک فوج کے شہدا ء کو اخراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 1965 میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پیارئے پاکستان کا دفاع کیا اور دشمن کو مار بگایا۔
مقررین نے پاک فوج کو اپنے مکمل تعاون اورضرب عضب پر اُن کی کارکردگی کو اسلام پیش کیا ۔تقریب کے احتتام پر مسجد البلال کے امام حافظ محمدمبشر نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں پاک فوج کے شہداء کے بلند درجات کیلیے اور پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کیلیے اور پاک فوج کے نوجوانوں کو ملک کے شاندار دفاع کرنے پر اخراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے احتتام پر حاضرین کو طعام پیش کیا گیا۔