ایتھنز (سکندرریاض چوہان) پاکستان کے پچاسویں یوم دفاع کے موقع پریونان میں رہائش پذیر پاکستانی برادری نے بھرپور قومی جوش وجذبے سے یوم دفاع منایا نوجوانوں کاڈھول کی تھاپ پر رقص پاکستان زدہ باد کے نعروں سے فضاگونج اٹھی سفیر پاکستان ڈاکٹر سعیدخان مہمند اور یونانی مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھرپور استقبال کیاگیا۔
سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کے زیر اہتمام اور آل پاکستان کمیونٹی کے تعاون سے ایتھنزکے علاقہ نیایونیامیں پاکستان کے پچاسویں یوم دفاع کے حوالے سے پہلی مرتبہ یوم دفاع کی تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں پاکستانی تارکین وط کی کثیر تعدادنے شرکت کی اورپاکستان،افواج پاکستان ،جنگ کے شہداء اور وطن عزیز پر جان نثار کرنے والے عوام اور شہداء کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے رہے۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولۖ سے کیاگیا نقابت کے فرائض چوہدری مدثرخادم سوہل نے اداکیے جنھوں نے یوم دفاع کے حوالے سے روشنی ڈالی تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ڈاکٹر سعید خان مہمند نے اپنے خصوصی خطاب میں صدرپاکستان اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ پاکستان کے قیام کے ساتھ ہی بھارت نے اپنے ناپاک عزائم کا آغاز کردیاتھا اور پاکستان کے خلاف جنگی صورت حال بنائی رکھی اور پاکستان کے استحکام کی راہ میں روڑے اٹکائے اسی ذہنیت نے 1965ء میں پاکستان کے خلاف جب اس نے شب خون مارنے کی کوشش کی تو اس کو معلوم نہیں تھاکہ اس نے کس قوم کوللکارا ہے پاکستانی فوج اور عوام نے اپنے سے چھ گنابڑی قوت کو مسل کررکھ دیا اور دنیاپرثابت کردیاکہ جنگیں فوجی طاقت سے ہی نہیں ایمانی طاقت اورعوامی حمایت سے لڑی جاتی ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ برصغیرمیں امن کشمیر کے مسئلے سے منسلک ہے اور امن کا راستہ کشمیری عوام کے حقوق کی پاسداری سے ہوکر نکلتاہے جس پر اب عالمی اداروں اور حکومتوں کوفوری توجہ دیناہوگی انھوں نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر سخت تشویش ظاہر کی ۔یونانی دفاعی تجزیہ نگار اور مقامی مئیر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کاا ظہار کیا۔
جبکہ پاکستانی برادری کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رھنے والے افراد جن میں سنئیر صحافی اور مصنف سکندر ریاض چوہان، پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری راجہ اسلم جرال، سی تحریک کے چوہدری شاہد نواز وڑائچ، مذہبی رہنما قاری محمد اکرم زاہد، تحریکانصاف کے فیصل ٹوپہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کیصدر چوہدری اعجاز احمد،پاکستان کمیونٹی اتحاد کے ندیم بٹ،پاک ہیلنک کلچرل سوسائٹی کے سیدمحمدجمیل اورمقامی تاجرچوہدری اختربدھوال، چوہدری موسیٰ خان، چوہدری عتیق احمد کے علاوہ دیگر مقرری نے اظہارخیال کیا۔اس موقع پر فیصل بھگوال اور حاجی بشیر شاد نے نظمیں پیش کی جبکہ راجہ زبیر اللہ یونانی دوشیزہ الینی شہناز ببلی اور باقر چغتائی نے ملی نغمے پیش کیے جس پر حاضرین نے ان کابھرپور ساتھ دیا۔اس تقریب کومادر وطن پر جان نثار کرنے والے شہداکے نام کیا۔