counter easy hit

پاکستان نے دہشتگردی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا ، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں جب کہ دہشتگردی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیا گیا۔

Pakistan destroyed the basic infrastructure of terrorism, Aizaz Chaudhry

Pakistan destroyed the basic infrastructure of terrorism, Aizaz Chaudhry

واشنگٹن میں پوٹومیک ایکسچینج بزنس فورم کا پاکستانی سفیرکے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جہاں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک تھے۔ پاکستان میں امریکی سفیر اعزاز چوہدری نے ظہرانے میں موجود نمائندوں سے خطاب میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگارہے، دنیا بھر کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں تاہم ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار پاکستان کا معاشی سفردیکھیں، امریکیوں کیلیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، امریکا ٹریول ایڈوئزری پاکستان کے بدلتے حالات کے مطابق ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی معیشت گزشتہ چند سال میں مستحکم ہوگئی جبکہ پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے پاکستانی سفیر نے واضح کردیا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں اور دہشتگردی کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کر دیا گیا جس کے بعد امن و امان کی بہتر کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے تاہم پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مثبت معاشی حقیقت بن کر ابھر رہا ہے تاہم بدلتی معاشی صورتحال کیلیے علاقائی روابط ناگزیر ہیں۔ دوسری جانب صدر پوٹومیک ایکسچینج کیتھرین نے بھی پاکستانی معاشی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکی بزنس کمیونٹی پاکستان کی معاشی صورتحال پر مطمئن ہے تاہم امریکی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلیے گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website