بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان کی ترقی کے سفر میں چین اس کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وانگ ژی کی ملاقات ہوئی جس دوران چینی وزارت خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صحیح سمت میں گامزن ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام چینی صدر کے دورہ پاکستان کے شدت سے منتظر ہیں جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ملکوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔