اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سرمائے کی منتقلی کو آسان بنانے کیلئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے فروغ میں پاکستانی سفارتخانے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بیلجئم میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے سٹیٹ بنک آف پاکستان اور حبیب بنک لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستانی کمیونٹی کو روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ سفیر پاکستان ظہیر احمد جنجوعہ کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے بارے میں منعقدہ ویبنار میں پاکستانی کمیونٹی نےبھرپور شرکت کی اور بیلجئم اور لگژم برگ میں مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کو سراہا۔ اس موقع پر سفیر ظہیر جنجوعہ نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھی آگاہ کیا ۔ انھوں نے ویبینار کے انعقاد میں سٹیٹ بنک آف پاکستان اور حبیب بنک کے تعاون اور کمیونٹی کی بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
Grateful to @HBLPak @StateBank_Pak & Flag of Pakistan diaspora in Flag of BelgiumFlag of Luxembourg 4 active participation in webinar on #RoshanDigitalAccount today. Large attendance manifests diaspora’s keen interest in scheme and desire to contribute to Flag of PakistanEcon Dev