counter easy hit

اقوام متحدہ میں جوکام بڑے بڑے سپر ممالک نہ کر سکے وہ پاکستان نے کر دکھایا ، پوری دنیا داد دینے پر مجبور

Pakistan did everything that could not be done in the United Nations without super-major countries, forced to govern the whole world

نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان نے نفرت انگیز بیانیوں کے پھیلاؤ کے خلاف اقوام متحدہ میں 6 نکاتی لائحہ عمل پیش کردیا۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستان اور ترکی کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کا نفرت انگیز بیانیوں اور اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کے خلاف 6 نکاتی لائحہ عمل پیش کیا۔خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کے مطابق تقریب میں مختلف ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی اور پاکستان کے نفرت انگیز بیانیوں اور اسلامو فوبیا کے خلاف لائحہ عمل کو مؤثر قرار دیا۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسلامو فوبیا کا بڑھنا خطرناک صورتحال ہے جو تعصب، نسل پرستی اور تفریق کی نشاندہی کرتا ہے اور اسلام دشمن تعصب عصر حاضر میں نفرت انگیز بیانیے کی سب سے بڑی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامو فوبیا کو روکنے اور اس کے خاتمہ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے فوری اقدامات بھی کیے ہیں اور اس حوالے سے وہ مختلف فورم پر بات چیت بھی کرچکے ہیں۔ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ لائحہ عمل نفرت انگیز بیانیوں بالخصوص اسلام دشمن تعصب کے پھیلاؤ میں کمی میں مدد دے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website