پشاور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تقسیم کرنے والے خود تقسیم اور برباد ہو جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کو مراعات حاصل ہیں جب کہ عوام محروم ہیں، پاکستان کی جنگ ہم لڑیں گے اور تمام لوگوں کو ان کے جائز حقوق دلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تقسیم کرنے والے خود تقسیم اور برباد ہو جائیں گے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات نئی بات نہیں لیکن جرائم کو سیاست سے الگ کرنا چاہیئے، کچھ جرائم پیشہ افراد نے سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے استعفوں پر پشیمان ہے اور اب بلی چوہے کا کھیل جاری ہے۔