ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان میں شدید ترین زلزلہ سے ہلاکتوں اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ ویانا کی پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، مذہبی، رفاہی، سماجی اور تاجر برادری نے اظہار افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شدید ترین زلزلہ کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں اور مکانات کی تباہی کا معاوضہ کا جلد اعلان کیا جائے۔
پی پی پی کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ ،مسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ،حاجی غلام اظہر ،پی سی سی کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاہ،حاجی اورنگزیب ،پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم ،ہورن سے حافظ محمد نعیم ،حاجی فضل حسین،حاجی نعیم خان اور دیگر نے زلزلہ کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور جوہلاک ہوئے ہیں اُن کی مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلیے دعا کی۔