اسلام آباد(ایس ایم حسنین)کورونا وبا کی دوسری لہر میں شدت کے باعث بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانے بھی متاثر ہورہے ہیں۔یونان اور ویانا میں پاکستانی سفارتخانوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں جبکہ لندن ہائی کمیشن میں پہلے ہی ایس اوپیز کے تحت وقت لے کر خدمات کا فراہمی کا نظام نافذ العمل ہے۔یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سفارتخانہ تین ہفتوں کیلئے ہفتوں کے لیے بند کردیا گیا ۔ پاکستان سفارت خانہ ویانا میں بھی 17 نومبر سے 6 دسمبرتک تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اور آسٹریا بھر کی مساجد کو اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے صدر نے 6دسمبرتک بندکرنے کے احکامات جاری کیے ہیں ، کاروبار مکمل طور پر بند کیے جا چکے ہیں اور حکومت کی طرف سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہے جبکہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سڑکوں پر مکمل سناٹا ہے۔ حکومت 26 نومبر کو حالات کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈائون کو بڑھانے ، ختم کرنے یا دورانیہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرے گی ۔ یادرہے کہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تشویش کے ساتھ تمام ممالک سخت اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں آسٹریا نے بھی بڑے سخت فیصلے کیے ہیں
High Commission for Pakistan in London has started a daily appointment system for Consular Services.
London: In order to facilitate Pakistani Community for Consular Services, High Commission for Pakistan in London has started a daily appointment system for Consular Services.
The appointments for Consular Services (Passport, NADRA and attestation) can now be requested online from Monday 5th October 1200 hrs – 2400 hrs on a daily basis. The Passport and NADRA renewal facility for online applicants through the websites would remain available.