ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان میڈیا جنگ ویانا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت پوری دنیا کی طرح پا کستان سفارت خانہ ویانا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں 20 جولائی بروز بدھ دوپہر 13:30 بجے یوم سیاہ منایا گیا جس میں سفارت خانہ ویانا کے عملہ سمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری بچوں عورتوں اور بزرگوں پرظلم و بربریت کی نئی لہر کے خلاف احتجاجی طور پر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھر پور شرکت کی۔
پاکستان سفارت خانہ ویانا کے فسٹ سیکرٹری التمش وزیر خان نے سفارت خانہ ویانا میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب کشمیری بھائیوں پر بھارت کی جانب سے ظلم و بربریت اور تشدد اور مظالم کے خلاف یوم سیاہ منانے کیلیئے جمع ہوئے ہیں کشمیری بھائیوں کی پاکستانی حکومت اخلاقی اور سفارتی مدد کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے اور حکومت پاکستان اقوام متحدہ سے ایک بار پھر مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیریوں کو اُن کے انسانی حقوق دئیے جائیں اقوام متحدہ کی قرارداد پر فوراََ عمل کیا جائے اور اُ نہیں آزادی دی جائے اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو فوراََبند کیا جائے کشمیری بھائیوں کے ساتھ پاکستانی عوام کے دل دھڑکتے ہیں ۔پاکستانی کمیونٹی کے پرو فیسر شوکت اعوان ،فاروق چوہدری و دیگر نے بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر تشدد اور ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کشمیر میں شہدا کو اخراج تحسین پیش کیا ۔ مسجد نور کے خطیب علامہ حافظ عبدالحفیظ الازہری نے کشمیر میں بھارتی مظالم سے شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیئے اور اُن کی جلد آزادی کیلیئے خصوصی اجتمائی دعاکرائی اور پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کیلیئے دعا کی۔