اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال نے کوئٹہ میں ایک خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کہاہے کہ پاکستان کی دشمن قوتیں دہشت گردی کرواکرکے ملک کے امن کو تباہ کرناچاہتی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں کوئٹہ خودکش دھماکے اوراس سے قبل بلوچستان بارکے صدربلال انورکاسی کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہاہے کہ یہ حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔
ایسے وقت یہ ظالمانہ اور سفاکانہ کاروائی کی گئی ہے جب پاکستان کے غیورعوام چودہ اگست یوم آزادی منانے کی تیاری کررہے ہیں۔ پاکستا ن کے دشمن پاکستان کی خوشیاں دیکھ نہیں سکتے ۔ اگرچہ یہ انتہائی غم کا موقع ہے لیکن پاکستان کے عوام ایک بہادرقوم ہے اور وہ کبھی خوف وہراس میں مبتلانہیں ہوں گے۔
آفرین ہے پاکستان کے عوام کو جنھوں نے دہشت گردی کا مقابلہ بہادری اور شجاعت کے ساتھ کیاہے۔ یہ غیورعوام دہشت گردی جیسی لعنت پر قابوپانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ دہشت گردوں کو کڑی سے کڑی سزادے۔
انھوں نے کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے لوگوں کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیااورکہاکہ یہ ساری قوم کا غم ہے۔ اس دھماکے میں بہت سی قیمتی جانیں جن میں وکلاء بھی شامل ہیں، شہیدہوئے۔اللہ تعالیٰ جانبحق ہونے والوں کی مغفرت کرے اورپس ماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ امین