counter easy hit

تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کا ایک اور شاندار اقدام۔۔۔۔ طورخم کے بعد کونسا بارڈر کھولنے کا فیصلہ کر لیا؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک ) حکومت نے طور خم کے بعد چمن بارڈر کو بھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ ا س سے بھی پاک افغان تجارت کو فروغ ملے گا ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ چمن بارڈر کو 90 روز میں کھول دیا جائے گا

اور اس پر بھی جدید کراسنگ پوائنٹس بنائے جائیں گے ، چمن سرحد کھلنے سے پاک افغان تجارت کو فروغ ملے گا ۔ یاد رہے کہ حکومت نے طور خم بارڈ ر پر جدید کراسنگ پوائنٹس بنا دیئے ہیں جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیا ۔ ا س اقدام کے بعد اب طور خم بارڈر تجارت کیلئے 24 گھنٹے کھلا رہے گا ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے طورخم گیٹ 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان طورخم گیٹ کا باقائدہ افتتاح خود کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح 14 ستمبر کو باقائدہ طور پر کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک افغان سرحد طور خم 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کا 14 ستمبر کو خود افتتاح کریں گے۔ بارڈر کے دونوں اطراف کاؤنٹرز 20 سے زائد کی جائے گی اور حوالے سے آسانی کے لیے حکام کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ طورخم بارڈر کو آزمائشی بنیادوں‌ پر 24 گھنٹوں کے لئے کھولا گیا ہے جبکہ اس سے قبل طورخم گیٹ صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلتا تھا اور رات کو بند رہتا ہے لیکن چند ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ طورخم گیٹ کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے گا اور اس کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں اور اب بارڈر کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تین سال پہلے پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنائے گئے نئے گیٹ کا نام ’طورخم گیٹ‘ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا تھا۔ اس گیٹ کی تعمیر کے د وران پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ طورخم گیٹ کی تعمیرات کا کام 2014 میں شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

PAKISTAN, EXCELLENT, DECISION, ON, INTERNATIONAL, TRADE, WHICH, BORDER, TO, BE, OPENED, AGAIN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website