نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کاکہنا ہے کہ پاکستان فلسطینوں کی بھرپور حمایت اور ان سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کے قتل عام اور بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک نے سلامتی کونسل کے 14 ارکان کی فیلسطینیوں پر اسرائیل کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد کو روک دیا، تاہم پاکستان فلسطینیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل نے بھی اسرائیلی فوج کی فلسطین میں بربریت کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سیکیورٹی کونسل سے فلسطین میں جاری ظلم وبربریت کے خلاف آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان 18 مئی کو فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی طور پر منائے گا۔