ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان انجمن فیملیز آسٹریا کے صدر الحاج شیخ وحید احمد ،نائب صدر طارق عمر ، جنرل سیکرٹری حاجی غلام اظہر ،حبیب الرحمان اور حاجی ملک خلیل نے یوم پاکستان پر پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سات سال بعد یوم پاکستان کے تاریخی موقع پر 74 ویں پریڈ کا انعقاد کرنے پر پاکستانی حکومت اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آج کے تاریخی دن کے موقع پر ہم سب عہد کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے حوالہ سے پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ تارکین وطن شانہ بشانہ کھڑئے ہیں۔