مریکہ (انجم بلوچستانی) شکاگو بیورو اورمرکزی آفس برلن یورپ کے مطابق ہفتہ،٢٨ مئی کی شام ٧ بجے بلیو ربن شکاگو کے ہال میںپاکستان فیڈریشن آف امریکہ کی جانب سے ایک محفل سماع کا اہتمام کیا گیا،جس میں سامی برادران قوال گروپ نے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔ان کا تعلق ٨٠٠ سال سے فن قوالی سے رہا ہے۔ سامی برادران کا گھرانہ دلی میں قوال بچوں کے گھرانہ کے نام سے مشہور تھا اور یہ آجکل امریکہ کے مختلف شہروں میں اپنے جوہر دکھا رہے ہیں۔اس محفل کا انتظام پاکستان فیڈریشن آف امریکہ کے چیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حمیداللہ خان،بلیو ربن کے سربراہ صابر وحید اور صدر پاکستان کلب جاوید ریاض نے مل کر کیا تھا، جنہوں نے نظامت کے فرائض بھی سر انجام دئے۔
اس محفل سماع کی مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ شکاگوکی وائس قونصل ثمن منیب تھیں۔مہمان اعزازی چیف ایگزیکٹئواپنا انٹرنیشنل،چیف کوآرڈینیٹرPATیورپ محمد شکیل چغتائی نے،جو امسال جشن نوروز اور تقریب یوم پاکستان کے موقعہ پر برلن میں سامی برادران کے فن سے لطف اندوز ہو چکے تھے، خصوصی طور پر اس محفل سماع میں شرکت فرمائی۔دیگر معزز مہمانوں میںمعروف کاروباری شخصیت ذاکر صابری ، عدنان صدیقی،اعجاز خان،جمیل خان اور مجید اللہ خان شامل تھے۔سامی برادران کے والدنصیر الدین سامی،جو کلاسیکل موسیقی و گائیکی کے ماہر ہیں اورمختلف محفلوں میںاپنا فن پیش کر رہے ہیں، بنفس نفیس ہال میں موجود تھے۔سامعین میں باذوق حضرات کے ساتھ خواتین کی کافی تعداد موجود تھی۔ انتظام میںارشد، کامران، بشریٰ خان،الطاف علی،اقبال جمشید،آصف خان ،علیم خان و دیگر نے معاونت کی۔
محفل کا آغاز ایک بچے عبدان اللہ کی تلاوت کلام پاک اور حمد باری تعالیٰ سے ہوا۔اسکے والد سید خلیل اللہ نے فوٹو گرافی کی۔انکے علاوہ اپنا انٹرنیشنل و دنیا ٹی وی کے نمائندوں نے محفل سماع کی کوریج کی۔جاوید ریاض نے منتظمین کا تعارف کراتے ہوئے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔صابر وحید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ثمن منیب کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے اس محفل کے لئے وقت نکالا۔اسکے بعد نماز مغرب کا وقفہ ہوا اور حاضرین نے مجید اللہ خان کی امامت میں نماز ادا کی۔پھرتمام مہمانوں کی تواضع گرما گرم بریانی،مرغ قورمے،نان اور زردہ سے کی گئی۔محفل کے دوران چائے پانی کا مستقل بندوبست تھا۔
وقفہء طعام کے بعد حمیداللہ خان نے انتہائی کم وقت میںاس محفل سماع کے بندوبست پر روشنی ڈالتے ہوئے قوالوں کا تفصیلی تعارف کروایا اوربتایا کہ کمیونٹی نوجوانوں کی طرح قوالوں نے بھی بغیر کسی پیشگی شرط کے بھر پور تعاون کا مظاہرہ کیا ۔اسکے بعد انہوں نے مہمان اعزازی محمد شکیل چغتائی کا تعارف کرواتے ہوئے اپنی قدیم دوستی،یونٹی ٹائمز میںانکے تعاون اور جرمنی میں انکی علمی،ادبی،سماجی خدمات کا تذکرہ کیا۔ شکیل چغتائی نے اپنی دعائے نیم شب سنائی،جسکے بعد محفل سماع رات گئے تک جاری رہی اور قوالوں پر ڈالروں کی بارش ہوتی رہی۔