گلاسگو (طاہر شیخ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل شاندار ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو بے شمار وسائل، چار موسم، سمندر ، چٹان، دریا، معدنیات کے علاوہ ذہین افرادی قوت سے نوازہ ہے، ہمیں صرف ایمانداری اور قابل قیادت کی ضرورت ہے جو ملک صحیح سمت لے جائے خوش قسمتی سے وہ قیادت عمران خان اور تحریک انصاف کی صورت میں ہمیں مل گئی ہے۔
گزشتہ روز گلاسگو میں طاہر انعام شیخ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی ایک دعوت میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہخیبر پختونخواہ میں صوبائی نیب بالکل آزادانہ طور پر کام کر رہی ہے اور پولیس میں سیاسی مداخلت ختم کر دی گئی ہے، صوبائی وزیر کی گرفتاری اس کا واضح ثبوت ہے، ہم شخصیات یا پارٹیوں کی نہیں سسٹم کی تبدیلی چاہتے ہیں۔
ہم پنجاب ، سرحد، بلوچستان اور گلگت میں بھی ایسا ہی سسٹم قایم کریں گے، آزادانہ الیکشن کمیشن، اازاد عدلیہ اور ازاد احتساب بیوروہماری حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں، چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو ارھائی کروڑ ووٹوں کا کوئی سراغ نہیں ملا جوڈیشل کمیشن جا جو بھی فیصلہ آئے گا ہم قبول کریں گے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بن گئی تھی جس کے خلاف ہماری مسلح افواج بڑی کامیابی کے ساتھ آپریشن کر رہی ہے اور اب صورتحال خاصی بہتر ہے، چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب نے نئے ولولے کے ساتھ کام کر رہی ہے اور ورکروں میں بے پناہ جذبہ پایا جاتا ہے انشاء اللہ آئیندہ بلدیاتی الیکشن میں نمایاں کامیابی دکھائے گی۔
چوہدری محمد سرور نے بیرونے ملک مقیم پاکستانیون کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ نہ صرف ملک کو سالانہ 17 بلین کا زرمبادلہ بھیج رہے ہیں بلکہ وہاں لاکھوں کاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں لیکن ان کو پاکستان میں ابھی تک جائز مقام نہیں دیا گیا، ہم برسر اقتدار آ کر ان کی تمام مشکلات کا ازالہ کریں گے۔