28 یورپ : مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہری باب کا اضافہ ہے، یوم تکبیر قوم کے لیے باعث رحمت ہے۔ آج ایٹمی دھماکوں کی سترہویں سالگرہ ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم پر اللہ تعالیٰ کی بے شمار عنایات ہیں، ان عنایات میں بھارت کے مسلمانوں کی آزادی، پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا اور توانا نظریہ پاکستان اہم عنایات ہیں۔ ہم پاکستان کو جدید اسلامی جمہوری فلاحی ملک دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
بابائے شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اپنے دورِ حکومت میں ایٹم بم کی بنیاد رکھ کر پاکستانیوں اور عالم اسلام پر عظیم احسان کیا۔ انہوں نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پر خدا کی خاص نعمتوں کا نزول ہے، ایٹمی قوت کا حصول بھی کسی نعمت خدا وندی سے کم نہیں ، حکمرانوں نے ہمیشہ کفران نعمت کیا ،اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان کو عالمی استعماری قوتوں کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیئے ،فوج اپنے محب وطن عوام پر بھروسہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مابین ناراضگی کی افواہیں سراسر جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری آج بھی اپنے والد آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ ان میں ناچاقیاں پیدا کرنے والے ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام یورپ بھر کے بھائیوں اور جیالوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں یورپ بھر میں مقیم پاکستانیوں کو جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شامل کریں۔