counter easy hit

پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی

 اسلام آباد: پاکستان نے ملک کی مختلف جیلون میں قید بھارتی شہریوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی۔
Pakistan handed over list of Indian prisoners to India

Pakistan handed over list of Indian prisoners to India

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قونصلررسائی کے معاہدہ کے مطابق 21 مئی 2008 کی شق کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اوریکم جولائی کوفہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ معاہدے کے تحت دفترخارجہ نے مختلف جیلوں میں  قید بھارتی شہریوں کی فہرست بھاتی ہائی کمیشن کے حوالے کردی ہے اور اسی طرح کی ایک فہرست بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کی گئی فہرست کے مطابق اس وقت پاکستان کی مختلف جیلوں میں 546 بھارتی مختلف جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان قیدیوں میں سمندر حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 494 ماہی گیر اور 52 عام شہری شامل ہیں۔ پاکستان کی جانب سے 6 جنوری کو 219 ماہی گیروں کو رہا کیا گیا جب کہ مزید 78 ماہی گیر رواں ماہ ہی بھارت بھیجے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website