counter easy hit

پاکستان کی آبادی 19 کروڑ 91 لاکھ ہوگئی

سال 2017 میں پاکستان کی آبادی 19 کروڑ 91 لاکھ ہو گئی، شہری آبادی 8 کروڑ 72 لاکھ جبکہ دیہی آبادی 11 کروڑ 83 لاکھ ہے۔ آبادی میں سالانہ ایک اعشاریہ 86 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے خطر ناک ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔

Pakistan has a population of 19 crore 91 lakh

Pakistan has a population of 19 crore 91 lakh

رواں مالی سال کے اقتصادی سروے میں دلچسپ اور چشم کشا انکشافات کئے گئے ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زچگی کے دوران ایک لاکھ میں سے 170 ماؤں کی اموات ہو رہی ہے ،جبکہ ایک ہزار میں سے 62 نومولود بچے مر جاتے ہیں۔ پاکستان میں 44 فی صد بچے غذائی کمی کا شکار ہیں، جن کا تعلق 46 اعشاریہ 3 فی صد دیہی علاقوں سے ہے۔دیہی علاقوں سے نقل مکانی سے شہری آبادی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان میں رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 896 ہے۔ڈینٹسٹ کی تعداد 18 ہزار 333 جبکہ رجسٹرڈ نرسوں کی تعداد 90 ہزار228 ہے۔ 997 افراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹر،اسپتالوں میں ایک ہزار 584 افراد کے لیے ایک بستر ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کی اوسط عمر مردوں کے مقابلے میں بہتر ہو گئی،خواتین کی اوسط عمر 68 اعشاریہ 2 سال ہے جبکہ مردوں کی اوسط عمر65 اعشاریہ 8سال ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق دیہی علاقوں میں 2013 میں آبادی 62 اعشاریہ 1فی صد تھی، 2017 میں یہ کم ہو کر59 اعشاریہ 46 فیصد رہ گئی ہے۔ سال 2013 میں شہری آبادی 37 اعشاریہ 9 فیصد تھی اور اب 2017 میں بڑھ کر40 اعشاریہ 54فی صد ہو چکی ہے۔ پاکستان میں شرح خواندگی 58 فی صد ہے، مردوں میں شر ح خواندگی 70 فیصد جبکہ خواتین کی شرح خواندگی 48 فی صد ہے۔ 2016-17 کے دوران پرائمری سطح پر داخلے کی شرح میں3 اعشاریہ 6 فی صد اضافہ ہوا ہے تاہم یونیورسٹی سطح پر داخلے میں 67 ہزار 771طالب علموں کاکم داخلہ متوقع ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website