counter easy hit

آذربائیجان فوج کے شانہ بشانہ پاک فوج کی شمولیت کی میڈیا رپورٹس انتہائی غیرذمہ دارانہ اور جعلی ہیں

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نوگورنو کاراباخ میں آرمینیا کی فوج کے خلاف آذربائیجان کی افواج کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج کے لڑنے کے بارے میں میڈیا رپورٹس بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان میں آرمینیائی فوج کے آذربائیجان پرحملے کیخلاف پاک فوج کی طرف سے آذربائیجان کی مدد پرمبنی رپورٹس اور اطلاعات کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے انھیں مسترد کردیاگیا ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نوگورنو کاراباخ کے خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سخت تشویش ہے، ترجمان نے کہا کہ آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی جانب سے گولہ باری قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ترجمان نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے آرمینیا کو اپنی کارروائی روکنا ہوگی،زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان نوگورونو کاراباخ کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ نوگورونو کاراباخ پر آذربائیجان کا موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قراردادوں کے مطابق ہے۔

Pakistan, Has ,Deployed, Its ,Soldiers, In, Azerbaijan , Fight, Armenia, FOREIGN, OFFICE, REJECT, REPORTS, BY, Armenian Media-2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website