ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں پاکستان کی اہم قربانیاں اور بڑا حصہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پر انگلی اٹھانے کے بجائے باہمی احترام کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مضبوط بنایاجائے ۔
امریکا کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں اور چین سے بھی دباؤ ڈالنے کی خواہش سے متعلق سوال پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ کسی ملک پر انگلی اٹھانا دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کے لیے سودمند نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین ایسے ممالک کا دفاع کرتا ہے جو دہشت گردی کے خلاف شفاف انداز میں کوششیں کر رہے ہیں جبکہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے ایسی تمام عالمی مشترکہ کوششوں کا خیر مقد کرتےہیں جن کی بنیاد باہمی احترام پر ہو ۔