گجرات(مرزا خرم حسنین)DPOرائے ضمیر الحق نے ضلع بھر کی عدالتوں کے نائب کورٹس کے تبادلے کرکے کرپشن کو سٹاپ کردیا کئی کئی سالوں سے تعینات نائب کورٹ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی کرپشن کرتے تھے اور جعلسازی و فراڈ کے ساتھ جج صاحبان سے ناجائز و جائز کام کرواتے رہتے تے نائب کورٹ کے تبادلوں سے زور شور سے جاری کرپشن کو بریک لگ چکی ہے با اثر اور کرپٹ نائب کورٹ چھوٹے چھوٹے جرائم کی فائلز /ریکارڈ کو بغیر کسی لکھ پرت کے غائب کردیتے تھے اور ملزمان سے اسکے عوض لاکھوں روپے بٹورتے تھے گجرات کی عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او کے اس اقدام کو رائے ضمیر الحق کے اس جراتمند انہ فیصلہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔