counter easy hit

پاکستان کو امریکا، چین، قطر و سعودیہ سے تجارت میں بھاری خسارہ

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران باہمی تجارت میں 7 ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، 5 ارب 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بر آمدات ، در آمدات 12 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہیں : سٹیٹ بینک

Pakistan heavy trade deficit from, the US, China, in Qatar and Saudi

Pakistan heavy trade deficit from, the US, China, in Qatar and Saudi

کراچی : رواں مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران ملکی تجارت کو محض 4 ممالک کے ساتھ باہمی تجارت میں 7.12 ارب ڈالر کا خسارہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2016 تا اپریل 2017 کے دوران 10ماہ کے دوران پاکستا ن کو چین،امریکا ، قطر اور سعودی عرب کے ساتھ باہمی تجارت میں 7 ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، اعداد وشمار کے مطابق ان دس ماہ کے دوران پاکستان نے مذکورہ ممالک کو 5 ارب8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بر آمدات کیں جبکہ پاکستان کی در آمدات 12 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہیں۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے اس دوران سب سے زیادہ در آمدات چین سے کیں جو کہ 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر رہیں ،سعودی عرب سے پاکستانی درآمدات کا حجم ایک ارب 90 کروڑ ڈالر ، امریکا سے ایک ارب 65 کروڑ ڈالر جبکہ قطر سے 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی در آمدات کی گئیں ،پاکستان سے اس دوران سب سے زیادہ بر آمدات امریکا کو کی گئیں جو کہ 3 ارب ڈالر سے کچھ زائد رہیں ، چین کو ایک ارب 36 کروڑ ڈالرمالیت کی اشیاء بر آمد کی گئیں ، قطر کو 42 کروڑ 60 لاکھ ڈالرجبکہ سعودی عرب کو 30 کروڑ ڈالر کی بر آمدات ریکارڈ کی گئیں۔

پاکستان کا قطر سے در آمدی حجم زیادہ تر ایل این جی پر محیط رہا اور پاکستان 15 سالہ معاہدے کی بناء پر قطر سے ایل این جی در آمد کررہا ہے ، چین سے مشینری اور دیگر آلات کی در آمد نمایاں رہی جبکہ بر آمدات کے حوالے سے پاکستان سے امریکا کو ٹیکسٹائل مصنوعات کی بر آمد نمایاں رہی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website