اسلام آباد ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے اپنے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعظم ہاؤس سے اشارہ ملتے ہی وہ استعفی دے دیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار فیڈریشن کو ٹھہرایا ہے اور وزیر اعظم نواز سے ایکشن لینے کی بھی سفارش کی ہے اس لیے اختر رسول نے خود ہی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے بعد ساری توجہ وہ سیاست پر مرکوز کریں گے لیکن انہیں وزیر اعظم ہاؤس سے اشارے کا انتظار ہے ،البتہ اختر رسول چاہتے ہیں کہ فیڈریشن کے پیٹرن نواز شریف کو اعتماد میں لیکر عہدے سے الگ ہوں،جس کےلیےوہ اپنا سیاسی اثر و رسوخ بھی استعمال کر رہے ہیں۔