اسلام آباد… اچھی فصل کیلئے پاکستان مکئی کے مہنگے ترین بیج غیر ممالک سے خریدتا ہے، جس کی قیمت سالانہ 60 ملین ڈالر ہے،پاکستان85 فیصد مکئی کے بیج کی ضروریات غیر ملک سے خرید کر پوری کرتا ہے ،جس کے لئے وہ سالانہ 60 ملین ڈالر خرچ کرتاہے۔ان بیجوںکی قیمت فی کلو6 سے 8 ڈالر کی قیمت بنتی ہے،جو در آمد کئے جانے والے تمام بیجوں میں سب سے مہنگے ہیں۔مکئی پاکستان میں اناج کی تیسری اہم فصل ہے۔ملک میں مکئی کی کاشت 1.2 ملین ہیکڑ سے زائد رقبے پر کی جاتی ہے، جو فی ہیکٹر اوسطاً 4ٹن ہے۔وسطی اور جنوبی پنجاب اس کی پیداوار کے خاص علاقے ہیں ۔