پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان کا 68واں جشن آزادی پاکستان سمیت فرانس میں بھی نہیایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ سفارت خانہ پیرس کے لان میں ایک رنگا رنگ اور پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد بھی موجو دتھی ۔ فرانس میں پاکستا ن کے سفیر غالب اقبال نے قومی ترانے کی دھن میںسبر ھلالی پرچم بلند کیا۔
سفارت خانہ پیرس میں تعینات ڈیفنس ،نیول اور ائیر اتاشیز نے سلامی پیش کی ۔وزیر امملکت برائے مذہبی امور سید حسنات شاہ نے کہا کہ یہ ملک قائد اعظم نے بڑی مشکلات اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا ۔اس کا تحفظ اور اس کی سلامتی ہم پر لازم ہے ۔دیار غیر میں مقیم پاکستانی ہی پاکستان کے اچھے مستقبل کے ضامن ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی اپنے بچوں کو پاکستان کے قومی دن سے روشناس کروائے ۔پاک فرانس دوستی کو تقویت دینے کے لئے فرنچ اداروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔اور اپنے قومی تہوار منانے کے موقع پر فرنچ ہائی اتھارٹی کو ضرور مدعو کریں ۔انھوں نے کہا کہ سفارت خانہ پیرس بھی پاکستانی کیمونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے مذہبی امور سید حسنات شاہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔سفارت خانہ پیرس کی طرف سے پاکستانی کیمونٹی کے لئے تواضع کا بھی خصوصی بندوبست کیا تھا ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی ،امن ،اتحاد ،اور ترقی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔