برسلز (یس ڈیسک) یورپی یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک میں اعتماد پر مبنی مستحکم تعلقات جنوبی ایشیائی خطے کے لئے سود مند ثابت ہونگے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ تعلقات بارے یورپین پارلیمنٹ کے چیئرمین جیفری وین آرڈین نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت اور عوامی روابط میں فروغ جیسے اقدامات دونوں ممالک کو تعلقات میں مثبت پیشرفت کے لئے معاون ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر کا دورہ اسلام آباد اس بات کا عکاس ہے کہ تعلقات معمول پر آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے افغانستان میں مفادات بھی مشترکہ ہیں اور اب ان ممالک کو چاہئے کہ وہ مل کر افغانستان کی بہتری کے لئے کام کریں اور ملک کو مستحکم اور خوشحال بنائیں۔