counter easy hit

پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ دنیا بھرمیں اٹھایا جائے گا، دفترخارجہ

Qazi Khalil Ullah

Qazi Khalil Ullah

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ دنیا بھر میں اٹھایا جائے گا تاہم پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں اور پاکستان خطے میں امن کا فروغ چاہتا ہے جب کہ پاک بھارت تعلقات کو نارمل سطح پرلانا خطے کے لئے بہتر ہے اس لئے خطے کے امن کا قیام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں کووزارت خارجہ قدرکی نگاہ سےدیکھتی ہے جب کہ عالمی برادری بھی دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں پرمسلح افواج کی معترف ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرے گا تاہم اس سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔