لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر صابر گل نے اخباری نمائندہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر پاک بھارت مذاکرات کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں۔
کشمیری پاک بھارت مزاکرات کے خلاف نہیں لیکن مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق کو نظرانداز کرنا کشمیریوں کی تضحیک سمجھتےھیں.کشمیری باوقار قوم ہیں کوئی بھیڑ بکریاں نہیں کہ جدھر چاھے کوئی ہانک دے. یہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری قوم کے مستقبل کا مسلہ ھے۔
جس کے لئے انھوں نے ستر ھزار شہدأ کی قربانی د ی ھے. انھو ں نے مزید کہا کہ مزاکرات کے چیمئن کو تاشقند،شملہ اور آگرہ مزاکرات کے نتائج کو سامنے رکھنا چاھے. کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل کیلئے کشمیری قیادت کو مزاکرات میں شامل کیا جائے.۔
دریں اثنأ لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر نے میرپور میں کشمیری پبلیکیشنر خواجہ رفیق کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قوانین کا ازاد کشمیر میں ڈائریکٹ اطلاق نہیں ھوتا اور نہ ھی ازاد کشمیر کے حالات پاکستان کی طرح کے ھیں لہذا ایکشن پلان یا اس طرح کے دوسرے قوانین کی کو ئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں. صابر گل نے کہا کہ یہ کھلم کھلا آزادی اظہار پر پابندی ھے اور ھم اسطرع کی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو عالمی اداروں میں بھی اٹھا سکتے ھیں۔