ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب محمد نواز شریف کو فلم بجرنگی بھائی جان دیکھنی چاہیے۔
حال ہی میں سلمان نے پاکستان سینسر بورڈ کی جانب سے عید پر فلم کی پاکستان میں نمائش کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔
سلمان خان نے ٹوئیٹر کے ذریعے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم دونوں ممالک کے وزیر اعظم کو دیکھنی چاہیے کیونکہ اس فلم سے دونوں ممالک کے درمیان کا رشتہ بہتری کی جانب جاسکتا ہے۔