لاہور : دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا اعلامیہ بھارت کو کلین چٹ دینے کے مترادف اور اٹھارہ کروڑ عوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
نواز شریف سے شدید مایوسی ہوئی کشمیر پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے کسی کو اس پر کمپرومائز کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا ساری قوم کو علم ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کون کرا رہا ہے۔