بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کہا ہے کہ آئندہ کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں نہ رکھا جائے ۔
انو راگ ٹھاکر کے مطابق ان دنوں پاک، بھارت تعلقات میں کشیدگی ہے اس لیےبی سی سی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے گریز کرے۔
انوراگ ٹھاکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھی درخواست کی ہے کہ بھارت اور پاکستان کو ایک گروپ میں نہ رکھا جائے، بی سی سی آئی کے صدر نے مزید کہا کہ اگر آئی سی سی کے ایونٹ میں بھارت کو سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنا پڑا تو کھیلیں گے کیوں کہ اس سے نہیں بچا جاسکتا ہے ۔
اگلے سال جون میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھار ت ایک گروپ میں شامل ہیں اور پاک بھارت میچ 4 جون کو شیڈول ہے۔