counter easy hit

پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت ہے: اعزاز چودھری

Aizaz Ahmed Chaudhry

Aizaz Ahmed Chaudhry

اسلام آباد (یس ڈیسک) خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے مسلسل اور جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔

وہ جمعرات کے روز پی فائیو ممالک کے سفیروں اور اسلام آباد میں یورپی یونین کے مشن کو بھارتی خارجہ سیکرٹری کے دورے کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔

خارجہ سیکرٹری نے دورے کو صحیح سمت میں ایک قدم قرار دیا اور دو طرفہ اور علاقائی مسائل پر ہونے والے مذاکرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سفیروں نے دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔