پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) یورپ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ قمر ریاض خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام طلب مسائل کے حل کیلئے بھارت کی سیاسی قیادت پر زوردیا ہے کہ وہ اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ رویے کو ترک کرتے ہوئے محمد نواز شریف کی خواہش پر مثبت رد عمل کا اظہار کرے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی کسی بھی طور جنوبی ایشیا اور عالمی امن کے مفاد میں نہیں ہے۔خطے کے امن اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کیلئے دونوں ممالک کی قیادت سیاسی دوراندیشی اور جرات مندی کا مظاہرہ کریں پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑ ے گا۔
وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں ترقی کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے پاکستان کے چاروں صوبوں کی طرح آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے ،پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدگی سے اقدامات کر رہا ہے مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں امن کا ضامن ہے پاکستان کشمیر کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتا۔
بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر برابری کی سطح پر بات چیت ہو گی۔