لاہور : ترجمان چیئرمین تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ عوام تشویش میں ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان کب بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے سنجیدہ ہوں گے۔
بھارتی دہشت گردی کے ثبوت وزیر اعظم کی جانب سے یو این کوخود پیش نہ کرنے پر تحریک انصاف کی جانب سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے مسئلے کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ترجمان چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکہ کے دباؤ پر وزیر اعظم نے بھارتی دہشت گردی کے شواہد خود بان کی مون کے حوالے نہ کیے ۔ شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔