اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ کراچی، فاٹا اور بلوچستان میں بھارت کی جانب سے مداخلت کی جا رہی ہے جس کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیئے ہیں مگر ذرائع افشاء ہونے کے ڈر سے ڈوزیئرز میں مددگاری دستاویزات شامل نہیں کیں۔
وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔