لاہور (یس ڈیسک) بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار ماسٹر سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان آنے کو بہت دل چاہتا ہے۔ یہاں بہت سے دوست بستے ہیں اور میوزک کی دنیا پرراج کرنیوالے بہت سے عظیم گلوکاروں کا تعلق اسی دھرتی سے ہے۔
اس لیے میں اکثر پاکستان آنے کے لیے منصوبہ بندی کرتا ہوں لیکن فنی مصروفیات کے پیش نظر کہیں اورنکل جاتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ماسٹر سلیم نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سریلے فنکار بستے ہیں۔
کلاسیکی کے ساتھ ساتھ غزل، پاپ، صوفی اورقوالی کے شعبوں میں بہت بڑے ناموں کا تعلق پاکستان سے ہی ہے خاص طور پر استاد نصرت فتح علیخاں جن کی گائیکی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اگر مجھے پاکستانی فلم کے لیے کوئی گیت ریکارڈ کرنے کا موقع ملا توپہلی فرصت میں یہ کام کرونگا۔ جب بھی موقع ملاتو پاکستان آئوں گا اورخاص طور پر لاہور میں پر فارم بھی کرونگا۔