لاہور : معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ پاکستانی گلوکار بھارتی گلوکاروں سے کہیں زیادہ با صلاحیت اور مقبول ہیں، پاکستان کے چاروں صوبوں کی زبانوں میں گانا گانے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔
ایک انٹرویو میں حدیقہ کیانی نے کہا کہ اس شعبے سے وابستہ ہونیوالے ضرور کسی نہ کسی گلوکار کو اپنا آئیدیل مانتے ہیں اور یہ قابل تعریف اقدام ہے۔
انھوں نے کہا کہ گلوکاری بڑا مشکل جاب ہے اس فیلڈ میں محنت اور جستجو رکھنے والا ہی کامیاب ہوتاہے۔